Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم پرنسپل کے ساتھ بدسلوکی پر تانڈور میں احتجاج

مسلم پرنسپل کے ساتھ بدسلوکی پر تانڈور میں احتجاج

تانڈور۔ 17 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں مسلم پرنسپل کے ساتھ بدسلوکی پر تانڈور میں احتجاج کیا گیا۔ یقین الدین پرنسپال جونیر کالج نندی پیٹ (ضلع نظام آباد) پرچم کشائی کے موقع پر بھگوا تنظیموں کے کارکن نے ’’جئے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے پر زور دیا اور جوتے اُتار کر پرچم کشائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ یقین الدین قبل ازیں جونیر کالج تانڈور میں لیکچرر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ایک راسخ العقیدہ اور محب وطن مسلمان ہیں۔ نندی پیٹ میں غیرسماجی عناصر نے ان پر حملہ کیا اور گھسیٹ کر کالج کے باہر لے گئے۔ شہر تانڈور کے مسلم قائدین نے بھگوا تنظیم کے ان شرپسند کارکنوں کی اس حرکت کی مذمت کی اور فرقہ پرست اشرار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی مانگ کی۔ محمد صابر حسین افسر چیرمین ریڈرس فورم تانڈور کمشنر محکمہ اعلیٰ تعلیم سے ضروری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT