Thursday , June 21 2018
Home / عرب دنیا / مسلکی عقیدت سے زیادہ اسلام کی اہمیت : اردغان

مسلکی عقیدت سے زیادہ اسلام کی اہمیت : اردغان

انقرہ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے لئے اسلام کی حیثیت سب سے زیادہ ہونی چاہئے نہ کہ شیعہ اور سنی مسلک کی۔ ایران کے ایک روزہ دورہ سے واپسی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ آپ شیعہ ہوسکتے ہیں، سنی ہوسکتے ہیں، یہ آپ کی طرز فکر، وابستگی اور عقیدت کا معاملہ ہ

انقرہ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے لئے اسلام کی حیثیت سب سے زیادہ ہونی چاہئے نہ کہ شیعہ اور سنی مسلک کی۔ ایران کے ایک روزہ دورہ سے واپسی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ آپ شیعہ ہوسکتے ہیں، سنی ہوسکتے ہیں، یہ آپ کی طرز فکر، وابستگی اور عقیدت کا معاملہ ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ اس عقیدت کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ کوشش اسلام کو منتشر کرنے کا سبب بن جائے گی۔ آج عالم اسلام انتشار کا شکار ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلکی عقیدت کو چھوڑ کر اسلام کی حقانیت کا دامن تھام لیا جائے۔ کہیں (خدانخواستہ) ایسا نہ ہوجائے اسلام کا مضبوط قلعہ زمین دوز ہوجائے۔

TOPPOPULARRECENT