Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مسٹر بی رنگاریڈی نے صدر نشین تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی کا جائزہ لیا

مسٹر بی رنگاریڈی نے صدر نشین تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی کا جائزہ لیا

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ ( ٹام کام ) کے صدر نشین کی حیثیت سے مسٹر بی رنگاریڈی نے اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ صدر نشین ٹام کام کے جائزہ حاصل کرنے کے لیے ایک سادہ لیکن پر اثر تقریب کا ملے پلی آئی ٹی آئی دفتر میں انعقاد عمل میں آیا ۔ اس تقریب میں وزیر داخلہ مسٹر ین نرسمہا ریڈی رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر سرینواس ریڈی و دیگر قائدین تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر وزیر داخلہ مسٹر ین نرسمہا ریڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصول روزگار کے لیے بیرونی ممالک روانہ ہونے والے ورکرس وغیرہ کی مناسب رہنمائی کرنے اور روانہ ہونے والے ورکرس کو ان بیرونی ممالک میں کوئی مسائل پیدا ہونے کی صورت میں ان کی بھرپور مدد کرنے کے مقصد سے حکومت نے تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ ( ٹام کام ) کا قیام عمل میں لایا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹام کام کو چاہئے کہ بیرونی ممالک میں یہاں کے ورکروں کو کوئی بھی نوعیت کے مسائل و مشکلات پیش آنے پر ان کی یکسوئی کے لیے پہل کرتے ہوئے موثر و مثبت اقدامات کرے تاکہ بیرونی ممالک روانہ ہونے والے ورکروں کو کسی بھی پریشانی و مشکلات سے نجات حاصل ہوسکے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت کی توقعات کو پورا کرنے میں ہمیشہ آگے بڑھنے اور مسائل کی یکسوئی کو اپنا اہم مقصد بنالینے کی ٹام کام ( تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی ) سے پر زور خواہش کی اور کہا کہ مستقبل میں ریاست کے ورکروں کو نمبرون بنانے اور ٹام کام کے قیام کے مقصد کو پورا کرنے کا مشورہ دیا ۔ علاوہ ازیں نئے صدر نشین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک توقعات کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT