Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / مسکڈ ہاکی ٹورنمنٹ کا اعلان

مسکڈ ہاکی ٹورنمنٹ کا اعلان

پونے ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس گیمز میں شمولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان نے مکسڈ فارمیٹ ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔ہاکی انڈیا کے جنرل سیکریٹری منوج بھور کے مطابق پونے میں ہم پہلی مرتبہ اس نوعیت کا ایونٹ منعقد کررہے ہیں، اسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے حکام بھی دیکھیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں 5 اے سائیڈ ایونٹ میں مرداور خواتین کھلاڑی یکجا ہوکر میدان میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، یہ منفرد ایونٹ ہفتے سے چترا پاٹی اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔

ڈراویڈ بنگلور ٹیم کے سفیر مقرر
بنگلور ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈراویڈ کو انڈین سوپر لیگ فٹ بال ٹورنمنٹ کیلئے بنگلورو ایف سی نے اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ان کی کوچنگ میں دفاعی چیمپئن ہندوستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی ایشیاء کپ سے خارج ہو گئی جسے نیپال کے بعد بنگلہ دیش کیخلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلورو ایف سی میں اپنی ذمہ داری پر راہول ڈرویڈ پرجوش ہیں اور کہا کہ یہ ان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT