مسکین احمد کا غالب اکیڈیمی دہلی میں خیرمقدم

دہلی ۔ 20 نومبر (فیکس) اردو سنگم گڑگاؤں (ہریانہ) کے زیراہتمام 18 نومبر دوپہر انجمن محبان اردو تلنگانہ کے بانی سید مسکین احمد کا خیرمقدمی جلسہ جناب سکندر عاقل کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی جناب انجم عثمانی دوردرشن دلی، ڈاکٹر عاقل سکریٹری غالب اکیڈیمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر متین امروہی، سویتا اسیم، تنویر کے علاوہ مقامی ارد

دہلی ۔ 20 نومبر (فیکس) اردو سنگم گڑگاؤں (ہریانہ) کے زیراہتمام 18 نومبر دوپہر انجمن محبان اردو تلنگانہ کے بانی سید مسکین احمد کا خیرمقدمی جلسہ جناب سکندر عاقل کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی جناب انجم عثمانی دوردرشن دلی، ڈاکٹر عاقل سکریٹری غالب اکیڈیمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر متین امروہی، سویتا اسیم، تنویر کے علاوہ مقامی اردو تنظیموں کے نمائندے شریک تھے۔ جناب انجم عثمانی نے کہا کہ ہندوستان میں اردو کاز کیلئے کام ہورہا ہے لیکن ادارہ سیاست کی جانب سے نئی نسل کو اردو سکھانے کیلئے ایک عرصہ سے ٹھوس کام ہورہا ہے اور زاہد علی خاں صاحب اردو تنظیموں کی سرپرستی کے ذریعہ قابل تحسین کام کررہے ہیں۔ سکندر عاقل نے کہا کہ وہ انجمن کے مشاعرہ میں شرکت کرچکے ہیں اور وہ کہنے کے موقف میں ہیں کہ سارے ملک میں حیدرآباد اور دلی کے سامعین اعلیٰ ادبی ذوق رکھتے ہیں اور تقریباً ہر بڑا شاعر انجمن محبان اردو کے مشاعرے میں شرکت کی خواہش رکھتا ہے۔ ڈاکٹر عاقل نے بھی حیدرآباد کی اردو تنظیموں کی سراہنا کی اور ادارہ سیاست کے رول کو خراج پیش کیا۔ جناب مسکین احمد کی طویل اردو خدمات، صاف ستھرے عالمی و کل ہند مشاعروں کو اردو والوں کیلئے اثاثہ قرار دیا۔ جناب مسکین احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادبی خدمات کیلئے وہ تنہا ذمہ دار نہیں ہیں بلکہ حیدرآباد کے ہزاروں باذوق محبان اردو اور ان کے دیرینہ ساتھیاں اور ان کا مکمل تعاون عمل شامل ہے۔ وہ ان کے اعزاز میں خیرمقدمی جلسہ کے انعقاد کیلئے تمام کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT