Saturday , September 22 2018
Home / پاکستان / مسیحی جوڑے کو توہین مذہب کے مبینہ الزام کے تحت ہلاک کر دیا گیا

مسیحی جوڑے کو توہین مذہب کے مبینہ الزام کے تحت ہلاک کر دیا گیا

لاہور ، 5 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جنوب مغربی علاقہ میں شہر کے پولیس اہلکار بنیامین نے بتایا کہ ایک مسیحی جوڑے پر مقدس قرآن کو جلا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مشتعل ہجوم نے حملہ کرکے انہیں ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسیحی جوڑے کی ہلاکت کا یہ واقعہ منگل کے روز کوٹ رادھا کشن میں پیش آیا۔ مہلوک جوڑا

لاہور ، 5 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جنوب مغربی علاقہ میں شہر کے پولیس اہلکار بنیامین نے بتایا کہ ایک مسیحی جوڑے پر مقدس قرآن کو جلا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مشتعل ہجوم نے حملہ کرکے انہیں ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسیحی جوڑے کی ہلاکت کا یہ واقعہ منگل کے روز کوٹ رادھا کشن میں پیش آیا۔ مہلوک جوڑا شہباز اور شمع اسی اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا تھا جہاں اسے ہلاک کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دہرے قتل کے اس واقعے کی تفتیش کیلئے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔ کم از کم 460 افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا اور ان میں سے 48 لوگ گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT