Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی یونانی خدمات کو خراج

مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی یونانی خدمات کو خراج

بابائے یونانی کا خطاب ، یوم پیدائش پر تقریب ، راجندر ریڈی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔14فبروری(سیاست نیوز) مجاہد جنگ آزادی ومسیح الملک حکیم اجمل خان کو بابائے یونانی قراردیتے ہوئے ڈائرکٹر آیوش مسٹر راجندر ریڈی نے کہاکہ حکیم اجمل خان نہ صرف طبیب تھے بلکہ وہ یونانی کے ایک عظیم سائنس داں بھی تھے اس کے علاوہ انگریزوں کی غلامی سے آزادی کے لئے بھی انہوں نے جدوجہد کی تھی۔ مسٹر راجندر ریڈی آج یہاں مدینہ ایجوکیشن سنٹر میں مسیح الملک حکیم اجمل خان یوم پیدائش کے موقع پر یونانی میڈیکل اسوسیشن کے زیر اہتمام منعقدہ چوتھے یونانی لیگ تقریب سے مخاطب تھے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر آیوش میریوسف علی کے علاوہ جناب محمد امتیاز اسحاق ’ مسٹر جئے وسنت رائو آر ڈی ڈی حیدرآباد‘ حکیم جنید بقائی‘ ڈاکٹر احسان اللہ ‘ ڈاکٹر شہاب الدین‘ ڈاکٹر پی حسن احمد‘ ڈاکٹر مسعود وکیل قریشی‘ ڈاکٹر رفیع حیدر شکیب‘ ڈاکٹر رحمن خان ‘ جناب سلیم خان ‘ ڈاکٹر غوث الدین‘ ڈاکٹر یاسرعرفات کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ اسوسیشن کی سالانہ رپورٹ ڈاکٹر رفیع الدین شکیب نے پیش کی۔ خیر مقدمی کلمات رحمن خان نے ادا کئے ۔ مسٹر راجند رریڈی اپنے خطاب میں مزید نے کہاکہ انگریزوں نے انڈین میڈیکل سسٹم کو ختم کرنے کی بھر پورکوشش کی مگر ان حالات میںبھی حکیم اجمل خان نے یونانی طریقے علاج کا ایک اسپتال قائم کرتے ہوئے یونانی طریقے علاج کو زندہ رکھا۔ آزادی کے بعد ہندوستان میںیونانی طریقے علاج کے سلسلے کو جاری رکھنے میں حکیم اجمل خان کی جدوجہد معاون ثابت ہوئی جو انگریزوں کے دورحکومت میں یونانی کی بقاء کے لئے کی تھی۔ الوپتھی طریقے علاج کے ماہرین کا ماننا ہے کہ سال2030تک اینٹی بائیوٹیک ادوایات پوری طرح اثر کرنا بند کردیں گی لہذاشعبہ طب میں متبادل طریقے علاج پر زوردیا جارہا ہے۔ یونانی ایک ایسا طریقے علاج ہے جس کی اہمیت او رافادیت سے لوگوں میںشعور بیداری لاتے ہوئے اس کو فروغ دیاجاسکتا ہے۔ پیشہ یونانی سے وابستہ افراد کو اس کام کی ذمہ دار ی کو قبول کرنا ہوگا۔ انہو ںنے اس بات کااعتراف بھی کیا کہ جس قدر یونانی کو فروغ ملنا تھا وہ نہیںملا ہے مگر اب بھی وقت ہے کہ یونانی سے وابستہ لوگ اس کام میں تیزی لاتے ہوئے یونانی طریقے علاج کو فروغ دے سکتے ہیں۔یونانی میڈیکل اسوسیشن کی جانب سے یونانی طریقے علاج کے فروغ میںنمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیت ڈاکٹر اقبال احمد کو ڈائرکٹر ایوش ڈاکٹر راجندر ریڈی کے ہاتھوں کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا بھی گیا۔

TOPPOPULARRECENT