Monday , December 18 2017
Home / دنیا / مس یونیورس مقابلہ میں تھوڑی دیر کیلئے مضحکہ خیز صورتحال

مس یونیورس مقابلہ میں تھوڑی دیر کیلئے مضحکہ خیز صورتحال

لاس اینجلس ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی حسینہ پیا آلنزو ورٹزبیک ڈرامے سے بھرپور عالمی مقابلہ حسن میں تھوڑی دیر کی پریشانی سہنے کے بعد ‘مس یونیورس’ منتخب ہو گئیں۔ عالمی مقابلہ حسن کے میزبان اور مزاحیہ اداکار سٹیو ہروے کو جیتنے والی دوشیزہ کا نام پڑھنے میں غلطی ہوئی اور انہوں نے مس کولمبیا آریڈانا گوٹی ایرز کو مس یونیورس کے اعزاز کا حقدار قرار دے دیا۔لاس ویگاس میں ہونے والی اس تقریب میں آریڈانا کو ملنے والی غیر متوقع خوشی اور حیرت جلد ہی کافور ہو گئی جب اسے مختصر وقت کے لئے مس یونیورس کا تاج پہنا کر واپس لے لیا گیا۔’مس یونیورس‘ کے لئے اپنے نام کا اعلان ہونے اور غلطی سے اس اعزاز کا تاج پہنائے جانے پر آریڈانا ابھی مبارک سلامت کے جواب میں ‘ہوائی بوسہ’ کر رہی تھی کہ میزبان ہروے گویا کھسیانے لہجے میں بولے، میں معذرت چاہتا ہوں، فرسٹ رنر اپ کا اعزاز کولمیبیا کے حصے میں آیا ہے جبکہ 2015 کی مس یونیورس کا اعزاز فلپائن کی حسینہ نے اپنے نام کیا ہے۔ یہ سنتے ہی کولمیئن حسنیہ کی خوشی کافور ہو گئی جبکہ اصل مس یونیورس پیا آلنزو ورٹزبیک اپنے نام کا اعلان سن کر حیرت زدہ رہ گئیں۔

TOPPOPULARRECENT