Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مشاورت کے بعد تلنگانہ بل پر مہلت میں توسیع کی درخواست : بوتسہ ستیہ نارائنا

مشاورت کے بعد تلنگانہ بل پر مہلت میں توسیع کی درخواست : بوتسہ ستیہ نارائنا

حیدرآباد /21 جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ چیف منسٹر نے ان سے مشاورت کے بعد ہی تلنگانہ مسودہ بل پر بحث کی مہلت میں توسیع کے لئے صدر جمہوریہ کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ سیما۔ آندھرا کے کانگریس ارکان اسمبلی کی جانب سے راجیہ سبھا کے انتخابات میں کانگریس امیدواروں کو شکست دینے کے اعلان کے سوال

حیدرآباد /21 جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ چیف منسٹر نے ان سے مشاورت کے بعد ہی تلنگانہ مسودہ بل پر بحث کی مہلت میں توسیع کے لئے صدر جمہوریہ کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ سیما۔ آندھرا کے کانگریس ارکان اسمبلی کی جانب سے راجیہ سبھا کے انتخابات میں کانگریس امیدواروں کو شکست دینے کے اعلان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو ارکان اسمبلی کانگریس سے مستعفی ہونا چاہتے ہیں، وہی اس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا کے نام پر اگر نئی پارٹی تشکیل دی گئی تو وہ شکست سے دوچار ہوگی۔

آج احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں تلنگانہ پر مباحث کا آغاز ہوچکا ہے، تاہم مزید کئی ارکان سے بات کرنا باقی ہے۔ انھوں نے راجیہ سبھا انتخابات کے بارے میں بتایا کہ وہ اس مسئلہ پر پارٹی قائدین سے مشاورت کر رہے ہیں اور بہت جلد وہ اور چیف منسٹر دہلی پہنچ کر ہائی کمان سے تبادلہ خیال کرینگے، جس کے بعد امیدواروں کو قطعیت دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل تشکیل دی جانے والی پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT