Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / مشتاق احمد نے عمر اکمل کے الزامات کی تردید کی

مشتاق احمد نے عمر اکمل کے الزامات کی تردید کی

لاہور۔ 18اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے عمراکمل کی جانب سے مکی آرتھر پرگالیاں دینے کے الزامات کی تردید کردی۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کی عمراکمل کے ساتھ گفتگوکے وقت وہ بھی وہاں موجود تھے اورمکی آرتھرنے اکمل کو بتایا کہ وہ سات مرتبہ فٹنس ٹسٹ میں ناکام ہو چکے ہیں لہٰذا انہیں فٹنس میں بہتری لانی چاہئے۔مشتاق احمد کے مطابق انہوں نے بھی عمر اکمل کو فٹنس اور فارم کی بہتری کا مشورہ دیا اور ان کے گالیاں دینے کے الزام میں صداقت نہیں ہے اور انہوں نے انگلش زبان سے ناواقفیت کی بنیاد پر الزامات عائد کئے ہیں۔واضح رہے کہ اس معاملے میں انضمام الحق اور مشتاق احمد کے بیانات کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT