Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / مشتبہ انڈین مجاہدین کارکن کی عدالتی تحویل کی میعاد میں توسیع

مشتبہ انڈین مجاہدین کارکن کی عدالتی تحویل کی میعاد میں توسیع

نئی دہلی 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے انڈین مجاہدین کے مشتبہ کارکن فیضان احمد سلطان کی عدالتی تحویل کی معیاد میں 5 جون تک توسیع کردی ہے ۔ فیضان احمد سلطان کو ملک کے خلاف جنگ کے الزام میں شارجہ سے روانہ کئے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔ 55 سالہ فیضان احمد سلطان کو ضلع ججس آئی ایس مہتا کی عدالت میں ان کی سابقہ عدالتی تحویل کی معیاد میں توسیع کے بعد پیش کیا گیا تھا ۔ این آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ این آئی اے نے سلطان کو 2 مئی کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر گرفتار کیا تھا ۔ عدالت نے ان کی عدالتی تحویل کی معیاد میں 5 جون تک توسیع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT