Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مشتبہ حالت میں خاتون کی نعش دستیاب

مشتبہ حالت میں خاتون کی نعش دستیاب

یلاریڈی /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے منگارم جنگلاتی علاقہ میں مشتبہ حالت میں فوت خاتون کی نعش دستیاب ہوئی ۔ متوفی خاتون کی منڈل گندھاری کے نیرل تانڈا کی 40 سالہ وسنتا کے طور پر شناخت کی گئی ۔ نعش مسخ ہونے پر مقام واردات پر ہی پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے سرکاری ڈاکٹر کے ہاتھوں پوسٹ مارٹم کروایا ۔ متوفیہ کے باپ وٹھل کی شک

یلاریڈی /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے منگارم جنگلاتی علاقہ میں مشتبہ حالت میں فوت خاتون کی نعش دستیاب ہوئی ۔ متوفی خاتون کی منڈل گندھاری کے نیرل تانڈا کی 40 سالہ وسنتا کے طور پر شناخت کی گئی ۔ نعش مسخ ہونے پر مقام واردات پر ہی پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے سرکاری ڈاکٹر کے ہاتھوں پوسٹ مارٹم کروایا ۔ متوفیہ کے باپ وٹھل کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرلیا ۔ متوفی کو دو لڑکے ایک لڑکی ہے ۔ یلاریڈی سرکل انسپکٹر روی کرشنا نے مقام واردات کا معائنہ کیا ۔ نیرل تانڈا سے تعلق رکھنے والی وسنتا کی موت پر شبہات پیدا ہو رہے ہیں ۔ چھ سال قبل ہی شوہر کے فوت ہونے پر اپنے بچوں کے ساتھ تانڈا میں ہی زندگی گذار رہی وسنتا 16 فروری کو بیٹے کے پاس روپئے لانے کی غرض سے گھر سے نکلی اور واپس نہ آئی ۔ جس پر افراد خاندان نے 21 فروری کو سداشیونگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ خاتون کی موت ناجائز تعلقات ہی کی وجہ سے ہونے کے افواہیں گشت کر رہی ہیں۔ جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ متوفی کو شراب پلاکر روپیوں کیلئے قتل کیا ہوگا ۔ لنگم پیٹ کے منگارم کا جنگل خواتین کے قتل کا مرکز بن رہا ہے ۔ گذشتہ سال 26 مئی کو ناگی ریڈی پیٹ کے چپتی جانکم پلی تانڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون شاردا کو بھی منگارم کے اسی جنگل میں قتل کیا گیا تھا ۔ اسی جگہ دوبارہ ونستا کا قتل کیا جانے کی سبب مقامی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ دس ماہ کے عرصہ میں ایک ہی جگہ دو خواتین کا قتل کیا جانا سنسنی خیز معاملہ بنتا جارہا ہے ۔ تحقیقات کے بعد ہی مکمل پتہ چلے گا کہ حقیقت کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT