Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / مشتبہ حالت میں دستیاب سیکوریٹی گارڈ کی موت

مشتبہ حالت میں دستیاب سیکوریٹی گارڈ کی موت

حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) صنعت نگر پولیس حدود میں ایک سیکوریٹی گارڈ نے مشتبہ انداز میں خودکشی کرلی ۔ کام کے بعد اپنے کمرے میں اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا ا ستعمال کرلیا ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ سیکوریٹی گارڈ ڈیوڈ راج جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ چنتل علاقہ میں رہتا تھا ۔ 25 اگست کو وہ کام پر حاضر ہوا اور کام کے بعد اپنے کمرے میں گیا ۔ تاہم کل اس کے ساتھیوں نے اسے کمرے میں مشتبہ حالت میں پایا اور فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس صنعت نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT