Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / مشتبہ حالت میں نعش دستیاب

مشتبہ حالت میں نعش دستیاب

حیدرآباد /10 مئی ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے ساکن ہوم گارڈ کی مشتبہ نعش کو شاہ عنایت گنج پولیس نے برآمد کرلیا ۔ جو جمعرات بازار کے علاقہ میں ایک مجسمہ کے قریب سے مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ شاہ عنایت گنج پولیس نے فوری اس شخص کی شناخت کرلی ۔پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ بالا سوامی جو پیشہ سے CAR ہیڈ کواٹرس میں خدمات انجام دیتا تھا اور ملازمت کے بعد حجامت کا کام بھی کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ ہوم گارڈ ماروتی نگر عنبرپیٹ میں رہتا تھا ۔ جو اپنے گھر واپس نہیں گیا تھا اور اسکے گھر والوں نے اس سے رابطہ قائم کیا تو اس کا فون بھی بند بتایا گیا تھا ۔ پولیس شاہ عنایت گنج نے آج  جمعرات بازار کے علاقہ سے اس ہوم گارڈ کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT