Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / مشتبہ دہشت گردوں اور دولت اسلامیہ کارکنوں کے صفائے کی مہم

مشتبہ دہشت گردوں اور دولت اسلامیہ کارکنوں کے صفائے کی مہم

لکھنؤ ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے آج مشتبہ دہشت گردوں جو دولت اسلامیہ کے مشتبہ کارکن بھی ہوسکتے ہیں اور بھوپال ۔ اجین ٹرین دھماکہ سے بھی ان کا تعلق ہوسکتا ہے، کے خلاف مہم کا آغاز کردیا۔ دہشت گرد لکھنؤ کے مضافات میں ایک قیامگاہ میں روپوش تھے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل دلجیت چودھری نے کہا کہ دو مشتبہ دہشت گرد کانپور سے اور ایک اٹاوہ سے گرفتار کیا گیا۔ کارروائی محدود پیمانے پر کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اس کی تکمیل کیلئے کچھ وقت لگے گا۔ دریں اثناء مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے ڈی جی پی جاوید احمد سے بات چیت کی جنہوں نے انہیں ٹرین بم دھماکہ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ کارروائی میں 20 کمانڈو مصروف ہیں ۔ اسمبلی انتخابات کے اختتام سے قبل یہ کارروائی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT