Tuesday , December 11 2018

مشترکہ صدر مقام کی تجویز تلنگانہ عوام کے جذبات کے عین خلاف

گن پارک پر تلنگانہ پرجا فرنٹ کے تلنگانہ پر کتابچہ کا رسم اجراء ، قائدین فرنٹ کا خطاب

گن پارک پر تلنگانہ پرجا فرنٹ کے تلنگانہ پر کتابچہ کا رسم اجراء ، قائدین فرنٹ کا خطاب
حیدرآباد۔2اپریل(سیاست نیوز) عوامی جذبات اور امیدوں کو فراموش کرنے کا تلنگانہ حامی سیاسی جماعتوں پر الزام عا ئد کرتے ہوئے نائب صدر واسٹیٹ کوارڈینٹر تلنگانہ پرجافرنٹ مسٹر ایم ویدا کمار نے کہاکہ 56سالہ تلنگانہ جدوجہد کا مقصد ناانصافی اور حق تلفیوں کا خاتمہ تھا مگر تلنگانہ بل کی ایوان پارلیمنٹ میںمنظوری اور فوری بعد عام انتخابات کا اعلان تلنگانہ کی علاقائی اور قومی جماعتوں کے موقف اور رویہ میںتبدیلی کی وجہہ بن گیا ۔ یادگارِ شہیداں ( گن پارک ) پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے کہاکہ پولاورم پراجکٹ اور دس سالوں تک شہر حیدرآباد کو مشترکہ صدر مقام قائم رکھنے کی تجویز دونوں ہی تلنگانہ عوام کے جذبات اور امیدوں کے عین خلاف ہے جس پر سیاسی جماعتوں کی خاموشی قابلِ تشویش بھی ہے۔انہوں نے تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے طرز عمل پر بھی شدید تنقید کی

انہوں نے کہاکہ جے اے سی سیاسی جماعتوںکے ماتحت کام کرنے والی سیاسی تنظیم بن گئی ہے ۔ انہوں نے چودہ سو نوجوانوں کی قربانیوں کو بھی فراموش کرنے کا سیاسی جماعتوں اور ٹی جے اے سی پر الزام عائد کیا۔ تلنگانہ پرجافرنٹ قائدین نے اس موقع پر ایک کتابچہ بھی جاری کیا جس میں تلنگانہ عوام کے جذبات اور امیدیں تحریر کی گئی ہیں جس کو اپنے سیاسی منشور میں شامل کرنے کا بھی تلنگانہ پرجافرنٹ کے قائدین نے تلنگانہ کی تمام علاقائی اور قومی جماعتوں سے مطالبہ کیا۔ پروفیسر جی لکشمن‘ پروفیسر انور خان‘ ثناء اللہ خان‘ این کرشنا‘ چکوڈ ا پربھاکر کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT