Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں راجیہ سبھا کے 10 ارکان نامزد

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں راجیہ سبھا کے 10 ارکان نامزد

نئی دہلی ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا نے آج شہریت ( ترمیمی ) بل 2016 کا جائزہ لینے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں اپنے 10 ارکان کو نامزد کیا ہے ۔ اس خصوص میں مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر کی پیش کردہ قرار داد کو ندائی ووٹ سے منظور کرلیا گیا ۔ جس میں ونئے سباسہرابڈے اور دلیپ پانڈیہ ( بی جے پی ) پی بھٹاچاریہ ، بھوبھانیشور کلیتا ( کانگریس ) جاوید علی خاں ( ایس پی ) ڈیرک اوبرین ( ٹی ایم سی ) ہرونیش ( جے ڈی یو ) پرسنا آچاریہ ( بی جے ڈی ) ستیش چندرا مصرا ( بی ایس پی ) اور سواپن داس گپتا ( نامزد ) شامل ہیں ۔ اس مسودہ قانون میں یہ گنجائش ہے کہ پڑوسی ممالک پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے تارکین وطن کو ہندوستان میں 6 سال قیام کی صورت میں شہریت فراہم کی جاسکتی ہے ۔ جس کا اطلاق مسلمانوں پر نہیں ہوگا ۔ مذکورہ بل پر کل اپوزیشن کے اعتراض کے بعد کل لوک سبھا میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ لوک سبھا میں اس تجویز اتفاق کرلیا گیا ہے اور آج راجیہ سبھا سے 10 ارکان کا انتخاب کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT