Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / مشترک آبادیاتی پالیسی کے تعین اور اقلیت کی دوبارہ تعریف کا گری راج سنگھ کا مطالبہ

مشترک آبادیاتی پالیسی کے تعین اور اقلیت کی دوبارہ تعریف کا گری راج سنگھ کا مطالبہ

ممبئی ۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر و بی جے پی قائد گری راج سنگھ نے آج آبادی میں ’’ بے قابو اضافہ‘‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے لفظ ’’اقلیت‘‘ کے واضح معنی کے تعین کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چاررخی ترقی کا مقصد اُسی وقت حاصل ہوسکتاہے جب کہ ہمارے ملک میں آبادی پر کنٹرول کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جاپان اور چین مطلوبہ شرح ترقی حاصل کرسکے تو اس کی واحد وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنی آبادی کی شرح ترقی کو مکمل طور پر قابو میں رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشترک آبادیاتی پالیسی ہونی چاہیئے جو تمام شہریوں پر لاگو ہو تاکہ سماجی ہم آہنگی برقرار رکھی جاسکے اور ہمہ جہتی ترقی ہوسکے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے معمولی ‘ چھوٹی اور اوسط صنعتوں میں ان کی وزارت کے پراجکٹس کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا ۔ آر ایس ایس ہمیشہ ہی اقلیتوں کی آبادی میں اکثریت کی بہ نسبت تیز رفتار اضافہ کا الزام عائد کرتی رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT