Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / مشرفی کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

مشرفی کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

ڈھاکہ۔5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے مشرفی مرتضیٰ کو ورلڈ کپ 2019 تک ونڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔کچھ عرصہ قبل دورہ سری لنکا کے دوران مشرفی نے ٹوئنٹی20 کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی جس کے بعد قیاس آ رائی ہو رہی تھی کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد دیگر طرزکرکٹ کو بھی الوداع کہہ دیں گے لیکن بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ مشرفی سبکدوش نہیں ہورہے اور نہ ہی ہمارا ان کو قیادت سے ہٹانے کا کوئی ارادہ ہے ، مشرفی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بھی تحریک کا باعث ہیں، وہ اگلے ورلڈ کپ تک کپتانی جاری رکھیں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT