Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / مشرف مرتضیٰ کی ایشین گیمس کرکٹ پر تنقید

مشرف مرتضیٰ کی ایشین گیمس کرکٹ پر تنقید

انچیان ۔4اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرف مرتضی نے ایشین گیمز کر کٹ فار میٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ کوارٹر اور سیمی فائنل میں بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ٹاس پر کیا جانا درست نہیں ہے،وہ ہانگ کانگ کے خلاف برونز میڈل میچ میں کام یابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی جاسکی اورہم ٹاس پر میچ ہار کر گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔ بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ اہم میچوں میں متبادل دن رکھنا چاہئے ، موجودہ طریقہ کار نہ صرف کھیل بلکہ کھلاڑیوں اور تما شائیوں کے لئے بھی مایوس کن ہے۔ تماشائی ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے آتیہیں اور اس قسم کی صورت حال ان کے لئے مایوس کن ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT