Tuesday , January 23 2018
Home / پاکستان / مشرف کا فارم ہاؤس ملٹری ہاسپٹل کا سٹلائٹ سنٹر

مشرف کا فارم ہاؤس ملٹری ہاسپٹل کا سٹلائٹ سنٹر

اسلام آباد ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک عدیم النظیر اقدام میں سابق پاکستانی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو اُس ملٹری ہاسپٹل کا ’’سٹلائٹ سنٹر‘‘ قرار دیا گیا ہے جہاں وہ قلب کے مسائل کے پیش نظر تین ماہ تک زیرعلاج رہے۔ 70 سالہ سابق صدر کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ’’جنرل مشرف کے مکان کو فوجی اسپتال کا سٹلائٹ سنٹر قرار دیا گیا ہے‘‘۔ یہ اعلان ایک روز بعد سامنے آیا جبکہ انھیں راولپنڈی کے آرمڈ فورسیس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے یہاں شہر کے مضافات میں

واقع وسیع و عریض چک شہزاد فارم ہاؤس کو منتقل کردیا گیا۔ اس دوران یہاں انسداد دہشت گردی عدالت نے جو مشرف کے خلاف ججوں کو محروس کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کر رہی ہے، آج انھیں حکم دیا کہ 25 اپریل کو اس کی اگلی سماعت میں وہ شخصی طور پر حاضر ہوں۔ عدالت نے مشرف کے ضامنین کو ہدایت دی کہ اگلی سماعت میں سابق فوجی سربراہ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ مشرف کے وکیل نے اپنے موکل کی میڈیکل رپورٹ پیش کی اور کہا کہ وہ آج جمعہ کی سماعت کیلئے سکیورٹی وجوہات کی بناء حاضر نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے 25 اپریل مقرر کی۔

TOPPOPULARRECENT