Saturday , December 16 2017
Home / پاکستان / مشرف کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

مشرف کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

اسلام آباد۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)  اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لال مسجد آپریشن کیس میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن نے لال مسجد آپریشن کیس میں سابق صدر کی استثنیٰ کی درخواست پر 13 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریئے ہیں ۔ کیس کی سماعت کے بعد شہداء فاونڈیشن کے وکیل طارق اسد نے کہا کہ مشرف کو آئندہ سماعت میں پیش ہونا پڑے گا، جب تک وہ پیش نہیں ہوں گے ان کے خلاف وارنٹ برقرار رہیں گے۔ یاد رہے کہ 2007 میں مشرف کے دورِ حکومت میں اسلام آباد میں قائم لال مسجد اور اس سے ملحقہ جامعہ حفصہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ عبدالرشید غازی کے بیٹے حافظ ہارون رشید نے سابق فوجی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT