Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / مشرف کے ساتھ رابطہ رکھنے پاسوان کی تردید

مشرف کے ساتھ رابطہ رکھنے پاسوان کی تردید

پٹنہ ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایل جے پی صدر رام ولاس پاسوان نے جو 12 سال کے بعد این ڈی اے میں شامل ہوئے ہیں۔ آج ان الزامات کو بکواس قرار دیا کہ انہوں نے اس وقت کے صدر پاکستان پرویز مشرف سے اپنے روابط کا فخریہ ذکر کیا تھا ۔ پریس کانفرنس کے دوران اخباری نمائندوں کے سوال پر پاسوان نے کہا کہ انہوں نے صحافیوں کے سوال کا صرف جواب دیا تھا کہ سا

پٹنہ ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایل جے پی صدر رام ولاس پاسوان نے جو 12 سال کے بعد این ڈی اے میں شامل ہوئے ہیں۔ آج ان الزامات کو بکواس قرار دیا کہ انہوں نے اس وقت کے صدر پاکستان پرویز مشرف سے اپنے روابط کا فخریہ ذکر کیا تھا ۔ پریس کانفرنس کے دوران اخباری نمائندوں کے سوال پر پاسوان نے کہا کہ انہوں نے صحافیوں کے سوال کا صرف جواب دیا تھا کہ سابق صدر پاکستان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے۔ میں نے 2002 ء گجرات فسادات پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دیا تھا اور این ڈی اے چھوڑ دیا تھا، ایسا کرنے میں کیا قباحت ہے۔

مسلح رہزنوں نے نقدی اور
قیمتی اشیاء لوٹ لی
مظفرنگر ۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)سہارنپور سے بذریعہ کار واپس آنے والے دو نوجوانوں کو مسلح افراد نے لوٹ لیا اور اُس کے پاس سے نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ یہ واقعہ شاملی ڈسٹرکٹ میں دہلی ۔ سہارنپور شاہراہ پر اس وقت رونما ہوا جب دونوں نوجوان ایک شادی میں شرکت کرکے واپس لوٹ رہے تھے ۔ مسلح رہزنوں نے اُن کے پاس سے نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء جیسے سیل فونس وغیرہ چھین لئے اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ پولیس رہزنوں کو تلاش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT