Tuesday , August 14 2018
Home / دنیا / مشرقی افغانستان میںخودکش حملہ 8 افراد ہلاک

مشرقی افغانستان میںخودکش حملہ 8 افراد ہلاک

جلال آباد ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم بردار نے مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک ہجوم پر حملہ کیا اور کم از کم 8 افراد کو ہلاک کردیا۔ اس حملہ سے ظاہر ہوتا ہیکہ افغانستان میں صیانتی انتظامات کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے۔ بم بردارصوبائی دارالحکومت جلال آباد میں پیدل جانے والے کئی افراد کے ایک ہجوم میں پہنچا جو مقامی پولیس کمانڈر کے خلاف احتجاجی جلوس میں شرکت کررہے تھے اور خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ صوبائی ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہاکہ بدقسمتی سے 8 افراد ہلاک ہوگئے اور تمام کے تمام شہری تھے۔ دھماکہ سے دیگر 15 افراد بشمول بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد کی توثیق صوبائی محکمہ صحت کے ڈائرکٹر نجیب کمال نے بھی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فوری طور پر اس حملہ کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی۔ تاہم صوبہ ننگرہار میں دولت اسلامیہ اور افغان طالبان سرگرم ہیں اور اس نوعیت کی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT