مشرقی بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت :شاہ سلمان

فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت ، خادم حرمین شریفین سے محمود عباس کی ملاقات
ریاض ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرتی ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے القدس پر سعودی عرب کے موقف سے آگاہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے ساتھ مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں شاہ سلمان اور محمود عباس نے فلسطینی مسئلہ بالخصوص امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کے متنازعہ فیصلہ کے بعد مشرق وسطیٰ میں تبدیل شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ریاض کے شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں سعودی شاہ سلمان نے صدر محمود عباس کو تیقن دیا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے حق میں ہے۔ اس ملاقات کے دوران سعودی شہزادے اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT