Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / مشرقی حلب خالی کرنے یاہلاکت کا باغیوں کوحکومت کا انتباہ

مشرقی حلب خالی کرنے یاہلاکت کا باغیوں کوحکومت کا انتباہ

حلب ۔ 4ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) شام کی فوج نے کہا کہ باغی جنگجوؤں کو محصورہ  مشرقی حلب کا تخلیہ کردینے یا پھر ہلاک ہوجانے کا انتباہ دے دیا گیاہے ۔ فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سمیر سلیمان نے کہا کہ انتخاب باغیوں کی ذمہ داری ہے ۔ سرکاری افواج اور اتحادی نیم فوجی جنگجو دولت اسلامیہ کے آخری مستحکم گڑھ مشرقی حلب پر قبضہ کرچکے ہیں ۔ تاہم استحکام کی برقراری کیلئے جدوجہد جاری ہے ۔ سلیمان نے کہا کہ شامی فوج 50فیصد سے زیادہ مشرقی حلب کے مضافاتی علاقوں پر قابض ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلب کے تاریخی علاقوں پر جنہیں قدیم شہر حلب کہا جاتا ہے قبضہ کی کوشش جاری ہے ۔ فوج توپ خانے اور خصوصی فوج کی مدد لے رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT