Tuesday , December 11 2018

مشرقی عادل آباد میں عنقریب خواتین پولیس اسٹیشن کا قیام

سرپور ٹاون 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع عادل آباد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے ترون جوشی نے جائزہ لینے کے بعد ضلع عادل آباد کے مختلف منڈلوں اور تعلقہ کے پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر معاوضہ کررہے ہیں۔ عوامی مسائل کی یکسوئی کے بارے میں بھی پولیس اسٹیشن میں جانکاری حاصل کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں 5 ڈسمبر کے روز بعد

سرپور ٹاون 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع عادل آباد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے ترون جوشی نے جائزہ لینے کے بعد ضلع عادل آباد کے مختلف منڈلوں اور تعلقہ کے پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر معاوضہ کررہے ہیں۔ عوامی مسائل کی یکسوئی کے بارے میں بھی پولیس اسٹیشن میں جانکاری حاصل کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں 5 ڈسمبر کے روز بعد نماز جمعہ 4 بجے کے قریب سرپور ٹاون پولیساسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے سرپور ٹاون پولیس ترون جوشی ،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ترون جوشی ،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھاسکر بھوشن ڈیویژن سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی ایس پی جی چکراورتی اور مقامی سرکل انسپکٹر آف پولیس ونود کمار ،سرپور ٹاون میں انسپکٹر آف پولیس جی راکیش بھی موجود تھے ۔ ضلع ایس پی آفس ریکارڈس اور مقامی پولیس عہدیداروں کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری حاصل کی بعدازاں مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمیشہ عوام کی خدمت کرنے کیلئے تیار رہتی ہیں۔ اس لئے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے محکمہ پولیس عہدیداروں کے ساتھ عوام کا تعاون ہونا ضروری ہے اور دن و رات پولیس عہدیداروں کی جانب سے عوام کی خدمات کی جائے گی ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کی یکسوئی کرنے خصوصی طور پر عنقریب مشرقی عادل آباد کے علاوہ میں خاتون پولیس اسٹیشن کاقیام کرنے کا تیقن دیا تا کہ مشرقی عادل آباد کے علاقوں میں ہونے والے جرائم پر قابو کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ سرپور ٹاون پولیس اسٹیشن کے پولیس کوارٹرس ناکارہ حالت میں ہیں اس لئے پولیس کوارٹرس کے تعمیراتی کاموں کیلئے بھی حکومت سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا بعدازاں ایس پی عادل آباد نے کوٹالہ پولیس اسٹیشن کاغذ نگر پولیس اسٹیشن اور بجور پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT