Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / مشرقی عراق میں دو کار بم دھماکے، 42 افراد ہلاک

مشرقی عراق میں دو کار بم دھماکے، 42 افراد ہلاک

بغداد ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں کم سے کم 42 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پہلا بم دھماکہ دارالحکومت بغداد سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر باقوبہ شہر کے ایک مصروف بازار میں ہوا۔اس دھماکے میں کم سے کم 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 70 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ دوسرا دھماکہ مشرقی شہر باقوبہ کی چیک پوسٹ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا۔ جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کم سے کم 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔گذشتہ سال شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور حکومت کی حامی ملیشیا کے درمیان لڑائی میں باقوبہ میدانِ جنگ بنا رہا۔حکومتی افواج نے باقوبہ میں دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے لیکن دیالا صوبے میں شدت پسندوں اور حکومتی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT