Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / مشرقی غوطہ میں فضائی حملے جاری ، مزید 77افراد ہلاک

مشرقی غوطہ میں فضائی حملے جاری ، مزید 77افراد ہلاک

دمشق ،6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی غوطہ میں فضائی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں مزید 77افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔عالمی ادارے ریڈ کراس کا 46ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ متاثرہ علاقے میں پہنچا ہے ۔ ادارہ کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے 70 فیصد دوائیں روک لی ہیں ۔ریڈ کراس کا 46 ٹرکوں پر مشتمل ایک قافلہ متاثرہ علاقے پہنچا ہے ۔ ادارے کے مطابق ان ٹرکوں میں تقریباً 27 ہزار کے لیے خوراک اور دیگر امدادی سامان شامل ہے ۔ علاقے میں 4 لاکھ افراد پھنسے ہیں ۔واضح رہے کہ غوطہ پر بمباری سے اب تک 700 افراد مارے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT