Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / مشرقی غوطہ میں کیمیائی حملے میں ملوث رہنے کا روس پر امریکہ کا الزام ‘ روس کی جانب سے تردید

مشرقی غوطہ میں کیمیائی حملے میں ملوث رہنے کا روس پر امریکہ کا الزام ‘ روس کی جانب سے تردید

واشنگٹن۔8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے مبینہ کیمیائی حملے کی جو شام کے شہر مشرقی غوطہ پر کیا گیا سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ذمہ داری روس پر بھی عائد ہوتی ہے جو حکومت شام کی مستقل طور پر تائید کررہا ہے ۔ مشرقی غوطہ میں دوما اپوزیشن کا آخری مستحکم گڑھ ہے جس پر تازہ فضائی حملے کئے گئے جس میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 70 افراد ہلاک ہوگئے اور 11 افراد نے تنفس میں تکلیف کی شکایت کی ۔ صدر بشارالاسد کی وفادار سرکاری فوج نے مبینہ طور پر اس حملے میں زہریلی کلورین گیس استعمال کی تھی ۔ روس نے تاہم امریکہ کی جانب سے اُس پر اس حملے میں ملوث رہنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدر بشارالاسد کی فوج نے مشرقی غوطہ کے عوام کے خلاف زہریلی کلورین گیس استعمال نہیں کی ہے ۔ روس نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ یہ الزام 100فیصد بے بنیاد ہے۔ شام کی خانہ جنگی میں تاحال 1600شہری ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ ہلاکتیں زہریلی گیس کے استعمال کا نتیجہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT