Friday , October 19 2018
Home / دنیا / مشرقی غوطہ کا محاصرہ یوروپی یونین کی تنقید

مشرقی غوطہ کا محاصرہ یوروپی یونین کی تنقید

بروسیلز۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)یوروپی یونین نے شام میں حکومتی فورسز کی طرف سے مشرقی غوطہ کے محاصرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ یوروپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگیرنی کے مطابق اس طرح عام شہریوں کا محاصرہ اور ان پر بمباری جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتا ہے ۔ موگیرنی کے مطابق باغیوں کی موجودگی کو بنیاد بنا کر مسلسل بمباری کا جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT