Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مشرقی گوداوری ضلع میں 5.39 کروڑ روپئے ضبط

مشرقی گوداوری ضلع میں 5.39 کروڑ روپئے ضبط

راجمنڈری 3 مئی ( پی ٹی آئی ) الیکشن عہدیداروں نے اب تک مشرقی گوداوری ضلع میں 5.39 کروڑ روپئے اور دو کیلو گرام چاندی ضبط کی ہے ۔ یہ ضبطی سیما آندھرا میں ہونے والے انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے عمل میں آئی ہے ۔ ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر نیتو پرساد نے ایک بیان میں بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے اب تک 5.39 کروڑ روپئے نقد رقم اور دو کیلو گرام چاندی ضبط کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے یہ ضبطی عمل میں لائی گئی ہے ۔ ضلع میں تین لوک سبھا اور 19 اسمبلی حلقوں کیلئے رائے دہی 7 مئی کو ہونے والی ہے ۔ اب تک 889 مقدمات درج کئے گئے ہیں

TOPPOPULARRECENT