Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / مشرقی گوداوری میں سڑک حادثہ 7 خواتین ہلاک اور دیگر شدید زخمی

مشرقی گوداوری میں سڑک حادثہ 7 خواتین ہلاک اور دیگر شدید زخمی

حیدرآباد 28 اکتوبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں پیش آئے سڑک حادثہ میں سات خواتین ہلاک اور دیگر سات افراد شدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع مشرقی گوداوری کے کوتہ پیٹ منڈل کے گولا کوٹی واری پلم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب آٹو کو لاری نے ٹکر دے دی۔زخمیوں کو علاج کے لئے املاپور کے کمس اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ دو زخمی خواتین کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔یہ افراد پوجا کے لئے مندر جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔مرنے والوں کا تعلق الہ ورم منڈل سے ہے ۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔اس حادثہ میں آٹو کو شدید طورپر نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس حادثہ کی اطلاع پر دیہات میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ان مہلوکین کی شناخت کی جارہی ہے ۔اس حادثہ کے فوری بعد لاری کا ڈرائیور اور کلینر فرار ہونے میں کامیاب رہے تاہم پولیس نے ان کو حراست میں لینے میں کامیابی حاصل کرلی۔

TOPPOPULARRECENT