Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / مشرقی گوداوری میں 15 فٹ طویل انتہائی زہریلا ناگ سانپ پکڑ لیا گیا

مشرقی گوداوری میں 15 فٹ طویل انتہائی زہریلا ناگ سانپ پکڑ لیا گیا

راجمندری 13اپریل (پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کے ایک گھر کے قریب محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے نادر و نایاب قسم کا 15 فٹ طویل سیاہ ناگ بادشاہ سانپ پکڑ لیا ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ضلع کے ایجنسی علاقہ رامپا چوڈا ورم میں رہنے والے ایک شخص نے کل رات اپنے گھر میں عجیب و غریب آواز سنی تھی۔ تلاشی پر پتہ چلا کہ ایک بڑا ناگ سانپ مست

راجمندری 13اپریل (پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کے ایک گھر کے قریب محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے نادر و نایاب قسم کا 15 فٹ طویل سیاہ ناگ بادشاہ سانپ پکڑ لیا ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ضلع کے ایجنسی علاقہ رامپا چوڈا ورم میں رہنے والے ایک شخص نے کل رات اپنے گھر میں عجیب و غریب آواز سنی تھی۔ تلاشی پر پتہ چلا کہ ایک بڑا ناگ سانپ مست نیند میں مصروف ہے۔ شخص نے اپنے پڑوسیوں کی مدد سے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس سانپ کے بارے میں مطلع کیا۔ بعدازاں محکمہ جنگلات کی یم جال، لاٹھیوں اور دیگر ضروری ساز و سامان کے ساتھ سانپ پکڑنے وہاں پہونچ گئی ۔ چار گھنٹے طویل جدوجہد کے بعد جنگلاتی ٹیم نے بالآخر اس شاطر سانپ کو زندہ پکڑ لیا جس کو وشاکھاپٹنم زوالوجیکل پارک منتقل کیا جارہا ہے ۔ دنیا کا انتہائی زہریلا سانپ سمجھانے جانے والا ناگ بادشاہ ہندوستانی جنگلات میں بکثرت پایا جاتاہے ۔

TOPPOPULARRECENT