Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / مشرقی یروشلم میں چیک پوائنٹس قائم کرنے اسرائیل کا فیصلہ

مشرقی یروشلم میں چیک پوائنٹس قائم کرنے اسرائیل کا فیصلہ

یروشلم ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے فلسطینی علاقوں میں چیک پوائنٹس قائم کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ مشرقی یروشلم کو جانے والے راستوں پر پولیس اور سیکوریٹی حدبندیاں کی گئی ہیں۔ انتفادہ کی نئی تحریک کے شروع ہونے کے اندیشے کے تحت اسرائیل یہ انتظامات کررہا ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ موجودہ فلسطینی مواضعات اور ہمسایہ علاقوں میں حالیہ دونوں میں شدید حملے ہوئے ہیں۔ چاقوزنی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ یروشلم کے بس اسٹاپ پر بندوق اور چاقو سے بھی حملہ کیا گیا جس میں کل دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایک فلسطینی کے حملہ میں اسرائیلی بھی مارا گیا تھا۔ یہ تمام تینوں حملوں کے واقعات مشرقی یروشلم سے متصل علاقوں میں ہوئے تھے۔ وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے چیک پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT