Tuesday , December 18 2018

مشرقی یروشلم میں کشیدگی میں کمی پر اتفاق ہو گیا: جان کیری

عمان، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مشرقی یروشلم میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بات اردن کے دارالحکومت عمان میں یروشلم کی صورت حال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اور ملاقاتوں کے بعد کہی ہے۔ اس سے پہلے اردن کے شاہ عبداللہ دوم، جان کیری اور

عمان، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مشرقی یروشلم میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بات اردن کے دارالحکومت عمان میں یروشلم کی صورت حال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اور ملاقاتوں کے بعد کہی ہے۔ اس سے پہلے اردن کے شاہ عبداللہ دوم، جان کیری اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان بھی عمان میں ہی ایک ملاقات ہوئی۔ شاہ عبداللہ دوم کے محل میں ہونے والے ایک سہ طرفہ اجلاس کے بعد جان کیری اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے بھی ملاقات کی ہے۔ جان کیری نے ان ملاقاتوں کے نتیجے کے طور پر کہا کہ سب کی طرف سے یروشلم میں امن کیلئے گہرے عہد کا اظہار کیا گیا ہے تاکہ اس مقدس شہر میں پہلے سے کئے گئے فیصلوں پر عمل کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود پوزیشنوں کو بر قرار رکھا جا سکے۔ جان کیری نے کہا کہ اسرائیل اور اردن کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کیلئے دونوں اقدامات کریں گے۔ واضح رہے کہ شاہ عبداللہ دوم اس سے پہلے بار بار اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصی پر حملے کئے جانے پر احتجاج کر چکے ہیں۔ شاہ عبداللہ دوم کا مطالبہ رہا ہے کہ ان اسرائیلی زیادتیوں اور ظلم پر مبنی اقدامات کو روکا جائے۔ مقبوضہ یروشلم میں کشیدگی کا آغاز چند ہفتے قبل شروع ہوا تھا جب مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے زبردستی روکا گیا۔

جان کیری جنہوں نے یورپ اور چین کے دورے کے بعد اردن کا دورہ کیا ہے، انھوں نے اردن پہنچنے کے بعد مسجد اقصیٰ کے انتظامی معاملات کے نگران شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں شاہ عبداللہ دوم نے جان کیری کو دوٹوک کہا کہ اسرائیل کو پہلے اپنی تجاوز پر مبنی اور یکطرفہ اقدامات روکنا ہوں گے۔ اسرائیل کی طرف سے حالیہ دنوں میں بار بار مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ناجائز، یکطرفہ اور جارحانہ اقدامات کی وجہ سے اردن نے اپنے سفیر اسرائیل سے واپس بلایا تھا۔ علاوہ ازیں اسرائیل عالمی دباؤ کے باوجود مشرقی یروشلم میں نوآبادکاروں کیلئے نئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے بنا رہا ہے اور اعلیٰ قیادت کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جارہا ہے۔ اس اسرائیلی رویہ پر تو امریکہ نے بھی اپنی ناراضگی کھلے طور پر ظاہر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT