Saturday , January 20 2018
Home / عرب دنیا / مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کیلئے ٹونی بلیئر کی مصر میں آمد

مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کیلئے ٹونی بلیئر کی مصر میں آمد

قاہرہ۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیئر آج یہاں پہنچے تاکہ مشرق وسطیٰ امن مذاکرات میں تازہ ترین تبدیلیوں پر اور فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات کے احیاء پر تبادلۂ خیال کرسکیں۔ ٹونی بلیئر مشرق وسطیٰ میں چار عالمی طاقتوں کے خصوصی سفیر ہیں۔ وہ کل رات دیر گئے قاہرہ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچے۔ اپنے ایک روزہ دو

قاہرہ۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیئر آج یہاں پہنچے تاکہ مشرق وسطیٰ امن مذاکرات میں تازہ ترین تبدیلیوں پر اور فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات کے احیاء پر تبادلۂ خیال کرسکیں۔ ٹونی بلیئر مشرق وسطیٰ میں چار عالمی طاقتوں کے خصوصی سفیر ہیں۔ وہ کل رات دیر گئے قاہرہ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچے۔ اپنے ایک روزہ دورہ میں ٹونی بلیئر کئی اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب ٹونی بلیئر کے دورہ کا مقصد مشرق وسطیٰ میں تازہ ترین صورتِ حال اور فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات کے احیاء کے بارے میں تبادلۂ خیال کرنا ہے۔
وہ شام، عراق، لیبیا اور یمن کی صورتِ حال سے نمٹنے اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ کے طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT