Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / مشرق وسطیٰ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی مصنوعات کی فروخت منسوخ

مشرق وسطیٰ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی مصنوعات کی فروخت منسوخ

کویت ۔10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ کی ایک بڑی ریٹیل چین نے ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر عارضی پابندی کے مطالبے کے بعد ان کی کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریٹیل چین ’لائف اسٹائل‘ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ٹرمپ ہوم کی مصنوعات کو اپنے متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور قطر کے اسٹورز سے ہٹا دیا ہے۔ ریٹیل چین کے مالک گروپ لینڈ مارک کا کہنا ہے کہ ’لائف اسٹائل اپنے تمام گاہکوں کی اقدار اور جذبات کا احترام کرتا ہے۔‘ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے ان کے درمیان معاہدے کی مالیت کتنی تھی۔ لینڈمارک گروپ کے چیف ایگزیکٹیو سچن منڈھوا نے کہا ہے کہ ’صدارتی امیدوار کی جانب سے امریکی میڈیا میں پیش کیے گیے حالیہ بیانات کی روشنی میں ہم نے ٹرمپ ہوم کی تمام مصنوعات کی فروخت منسوخ کر دی ہے۔‘خیال رہے کہ لینڈ مارک گروپ کا شمار خطے کے بڑے ریٹیل گروپوں میں ہوتا ہے اور ان کی مشرق وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان میں 190 سے زائد دکانیں ہیں۔ ٹرمپ ہوم آرائشی مصنوعات تیار کرتا ہے اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونالڈ ٹرمپ کے کئی کاروباروں میں سے ایک ہے جس کا لائسنس ان کے نام پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT