Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / مشرق کی طرف عملی پیشرفت

مشرق کی طرف عملی پیشرفت

امپھال ۔ 25 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ’’مشرق کی طرف عملی پشرفت‘‘ پالیسی پر کامیاب عمل آوری میں منی پور کا اہم رول ہوگا۔ بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی پالیسی یہ ہے کہ آسیان اور مشرقی ایشیائی ممالک کے علاوہ منی پور کے پڑوسی میانمار سے روابط استوار کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منی

امپھال ۔ 25 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ’’مشرق کی طرف عملی پشرفت‘‘ پالیسی پر کامیاب عمل آوری میں منی پور کا اہم رول ہوگا۔ بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی پالیسی یہ ہے کہ آسیان اور مشرقی ایشیائی ممالک کے علاوہ منی پور کے پڑوسی میانمار سے روابط استوار کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے عوام کو معاشی طور پر فائدہ حاصل کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال نومبر میں میانمار میں منعقدہ ہند۔ آسیان چوٹی اجلاس میں ’’مشرق کی طرف دیکھو‘‘ پالیسی کو ’’مشرق کی طرف عملی پیشرفت‘‘ سے بدل دیا تھا ۔ مرلی منوہر جوشی نے منی پور میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ صورتحال خراب ہوجائے تو سرمایہ کار ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے آگے نہیں آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT