Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / مشفق الرحیم کا قیادت چھوڑنے سے انکار

مشفق الرحیم کا قیادت چھوڑنے سے انکار

جوہانسبرگ ۔9 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی ٹسٹ کپتان مشفق الرحیم نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کپتانی نہیں چھوڑیں گے اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار ان کے بجائے بورڈ کو ہے۔ کرکٹ کوئی انفرادی کھیل نہیں تو پھر وہ کیوں قیادت سے الگ ہوجائیں۔ بی سی بی نے کپتان مقرر کر کے عزت دی ہے۔ دریں اثناء جنوبی افریقی بولر ڈین اولیور کی تیز شاٹ بال ہیلمٹ پر لگنے کے بعد ان کا مقامی اسپتال میں چیک اپ کیاگیا تاہم تشویش کی بات نہیں پائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT