Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن بھاگیرتا پروگرام کے لیے الاٹ کردہ رقومات کا غلط استعمال کیا گیا:پروفیسر کودنڈارام

مشن بھاگیرتا پروگرام کے لیے الاٹ کردہ رقومات کا غلط استعمال کیا گیا:پروفیسر کودنڈارام

حیدرآباد، 10جولائی (یواین آئی) تلنگانہ سیاسی جے اے سی کے چیرمین پروفیسر کودنڈارام نے الزام لگایا کہ مشن بھاگیرتا پروگرام کے لئے الاٹ کردہ رقومات کا غلط استعمال کیا گیا ۔انہوں نے سرسلہ ضلع کے تپاپور میں شہیدوں کے جذبہ کی یاترا کے حصہ کے طور پر پدیاترا کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تمام محاذوں پر ناکامی کا حکومت پر الزام لگایا ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں کسان خودکشی کر رہے ہیں اور حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ضلع سرسلہ میں دس کسانوں نے خودکشی کی ہے اور اب تک ان کے ارکان خاندان کو معاوضہ حکومت کی طرف سے نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ کئی مقامات پر جونیر او رڈگری کالجس نہیں ہیں اور طلبہ کو دور دراز علاقوں سے بس میں ان کالجس کو جانے کے لئے مجبور ہونا پڑتا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT