Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن بھاگیرتا پروگرام کے مابقی کاموں کی انتظامی منظوری

مشن بھاگیرتا پروگرام کے مابقی کاموں کی انتظامی منظوری

حیدرآباد 11جنوری (یواین آئی ) تلنگانہ کے ہر گھر کو پینے کے پانی کی سپلائی کیلئے شروع کردہ مشن بھاگیرتا پروگرام کے بقیہ کاموں کی ریاستی حکومت نے انتظامی منظوری دے دی ہے ۔ 59 ہزار 781 کروڑ روپئے کے ان کاموں کو منظوری دیتے ہوئے پنچایت راج اور دیہی ترقی کے محکمہ نے احکامات جاری کئے ہیں۔قبل ازیں حکومت نے اس پروگرام کیلئے 1434.37 کروڑ روپئے کے کاموں کو منظوری دی تھی ۔ حیدرآباد چھوڑ کر تلنگانہ کے تمام اضلاع کے حدود میں واقع حلقوں کے 1451 منڈلوں میں پائپ لائنس بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ساتھ ہی فائبر گرڈ کے کام بھی کئے جارہے ہیں جس کیلئے مقامی گتہ داروں کو موقع دیا جارہا ہے ۔ مشن بھاگیرتا کے سلسلہ میں تلنگانہ کی جانب سے کاموں میں حالیہ عرصہ میں تیزی پیدا کردی گئی ہے ۔
اے پی کابینہ میں مسلم وزیر کے لیے
جلیل خان پُر امید
حیدرآباد 11جنوری (یواین آئی ) آندھراپردیش تلگودیشم کے رکن اسمبلی جلیل خان نے جنم بھومی اور میرا گاؤں پروگرام کے حصہ کے طور پر عوام میں ضروری اشیا کی تقسیم کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کابینہ کی توسیع میں مسلم رکن اسمبلی کو شامل کیا جائے گا ۔ اس سوال پر کہ آیا انہیں اس تعلق سے کوئی اطلاع ملی ہے تو انہو ں نے کہا کہ ایسی اطلاع وزیر اعلی کی طرف سے ملنی چاہئے ۔ انہو ں نے کہا کہ مناسب وقت اور مناسب جگہ یہ اطلاع انہیں مل سکتی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کابینہ کی توسیع کب ہوگی یہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ چندرابابونائیڈو زیرقیادت آندھراپردیش کی کابینہ میں کوئی بھی مسلم وزیر نہیں ہے ۔گزشتہ چنددنوں سے اس بات کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ریاستی کابینہ میں جلد توسیع کی جائے گی اور ایک مسلم رکن اسمبلی کوکابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر اقلیتی بہبود بنایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT