Thursday , April 26 2018
Home / شہر کی خبریں / مشن بھاگیرتا کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی ‘ مرکز پر ہریش راؤ کی تنقید

مشن بھاگیرتا کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی ‘ مرکز پر ہریش راؤ کی تنقید

حیدرآباد 20 مارچ ( این ایس ایس ) وزیر امور مقننہ و آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے مشن بھاگیرتا اور دوسرے پروگرامس کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ قانون ساز کونسل میں بجٹ مباحث میں حصہ لیتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ نیتی آیوگ نے بھی یہ سفارش کی ہے کہ ریاستی حکومت کے بڑے پروگراموں جیسے مشن بھاگیرتا وغیرہ کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں مرکز نے ایسا نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی فلاح سے متعلق کاموں کیلئے فنڈز فراہم کرے ۔ حالانکہ نیتی آیوگ نے اس کی منظوری دیدی ہے لیکن مرکزی حکومت نے ایسا نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے ادعا کیاکہ وزیر فینانس ای راجندر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مرکز سے فنڈز کیلئے کئی مرتبہ نمائندگی بھی کی ہے ۔ اس کے باوجود مرکز کی جانب سے مثبت رد عمل نہیں مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک موقع پر بیان دیا تھا کہ ریاستوںکی ترقی ہی قوم کی ترقی ہوگی لیکن اس کو فراموش کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جھیلوں کو بحال کرنے کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT