Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مشن بھاگیرتا کے تحت پانی کی پائپ لائن کیساتھ اِنٹرنیٹ کیبل

مشن بھاگیرتا کے تحت پانی کی پائپ لائن کیساتھ اِنٹرنیٹ کیبل

گھر گھر پانی کنکشن کیلئے کئی پیاکیجس میں کام، مستقبل کے کاموں میں آسانی کی حکمت

حیدرآباد۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست ڈیجیٹل سسٹم کی جانب تیزی سے آگے بڑھتی جارہی ہے۔ اس مناسبت سے رورل واٹر ورکس نے محکمہ آئی ٹی کے اشتراک سے خصوصی اقدامات کررہا ہے۔ واضح ہوکہ حکومت کی جانب سے مشن بھاگیرتا کے تحت ہر گھر کو نل کنکشن کیلئے پائپ لائن کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس پائپ لائن کے ساتھ ہی انٹرنیٹ سہولیات گھر گھر پہونچانے کے مقصد سے ایک اور پائپ لائن کے ساتھ کیبل پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی۔ ضلع رنگاریڈی میں 2087 کیلومیٹرس پر پائپ لائن مشن بھاگیرتا کے تحت 2.5 لاکھ خاندانوں کو جدید نل کنکشن کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے اور یہ کام 277 پیاکیجس میں انجام دیئے جائیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں 120 پیاکیجس میں کام جاری ہے اور تقریباً 236 او ایچ ایس آر کے تعمیری کاموں کا آغاز ہوچکا ہے اور ڈسمبر کے اختتام تک 450 او ایچ ایس آر کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ گھر گھر نل کنکشن کیلئے ضلع رنگاریڈی میں 2087 کیلومیٹر طویل پائپ لائن کی تنصیب کرنا پڑتا ہے اور اس پائپ لائن کیلئے درکار پائپس بھی حاصل کرلئے گئے ہیں اور کاموں کا آغاز ہوچکا ہے اور انہیں پائپ لائن میں انٹرنیٹ کیبل پائپ لائن بھی بچھائے جائیں گے جس کی وجہ سے خرچ بھی کم ہوگا اور مستقبل میں دوبارہ پائپ لائنس کی تنصیب کیلئے زمین کی کھدائی کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ آر ڈبلیو ایس افسر رمنا ریڈی نے کہا کہ انٹرنیٹ کیبل کیلئے یہ پائپ لائن مستقبل طور پر استعمال کی جاسکتی ہے اور شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں بھی انٹرنیٹ کے استعمال میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور دیہی علاقوں میں بھی اسمارٹ فونس کے استعمال میں اضافہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کیبل میں بھی اضافہ کرنا لازمی ہے اور مستقبل میں آن لائن رقمی لین دین میں اضافہ کے مقصد سے قبل از وقت کیبل پائپ لائن نصب کی جارہی ہیں۔ سرکاری کام کاج اور اسکیمات سے استفادہ اور درخواستوں کو آن لائن کرنے کے مقصد سے اقدامات کئے جاریہ ہیں جس کی وجہ سے ہر گھر کو نل کنکشن کی جتنی اہمیت ہے، اتنی ہی انٹرنیٹ کنکشن کی اہمیت بھی ہے اور اس اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ آب سربراہی اور محکمہ آئی ٹی نے مشترکہ پائپ لائن تنصیب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT