Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن بھاگیر تا پر ریاستی سطح کے ٹریننگ ورکشاپ کا افتتاح

مشن بھاگیر تا پر ریاستی سطح کے ٹریننگ ورکشاپ کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کے فلیگ شپ پروگرام ، مشن بھاگیرتا ریاستی سطح کے ایک ٹریننگ ورکشاپ کا یہاں سنٹر فار اکنامک اینڈ سوشیل اسٹیڈیز پر افتتاح عمل میں آیا ۔ اس چھ روزہ ٹریننگ پروگرام میں مشن بھاگیرتا پراجکٹ پر ریسرچ انوسٹیگیٹرس کو ٹریننگ اور سروے کے لیے انسٹرومنٹس فراہم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر بی سریندر ریڈی ، انجینئرانچیف رورل واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن اینڈ مشن بھاگیرتا نے کہا کہ مشن بھاگیرتا منصوبہ کے مطابق دسمبر 2017 تک تلنگانہ میں ہر گھر کو محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کا پراجکٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد پراجکٹ ہے جس میں اسٹوریج ایریا کو پہنچنے کے لیے نیچرل گراویٹی کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ جس سے برقی کی بڑی بچت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عام حالات میں حکومت پراجکٹ ڈیزائننگ کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرتی ہے لیکن اس پراجکٹ کی ڈیزائننگ رورل واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن ڈپارٹمنٹ کے انجینئرس نے کی ہے جس کی وجہ 200 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT