Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن بھگیرتا کے نام پر وقف جائیدادوں کو نقصان

مشن بھگیرتا کے نام پر وقف جائیدادوں کو نقصان

شمس آباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت کی جانب سے عوام کے لیے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مشن بھگیرتا پروگرام شروع کیا گیا جس کے تحت پائپ لائن اور واٹر ٹینکس کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ شمس آباد منڈل میں بھی کام تیزی سے جاری ہے لیکن شمس آباد میں مشن بھگیرتا کے نام پر وقف جائیدادوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔ رالہ گوڑہ میں درگاہ حضرت سید شہاب الدین سہروردیؒ کی اراضی پر مشن بھگیرتا کے نام پر واٹر ٹینک تعمیر کی جارہی ہے جس کا تقریبا کام مکمل ہوچکا ہے اور اب نئے اور تازہ واقعہ میں ملکارم میں واٹر ٹینک کی تعمیر کے نام پر وقف جائیداد پر تعمیری کام شروع ہوچکا ہے ۔ جس کا راجندر نگر رکن اسمبلی نے معائنہ بھی کیا ۔ معائنہ کے دوران ایچ ایم ڈبلیو ایس ایگزیکٹیو آفیسر نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ شمس آباد کے مسلم قائدین اور حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے سنجیدہ ہیں ۔ رالہ گوڑہ میں تعمیر ہونے والے واٹر ٹینک کے ذریعہ 13 مواضعات کو پانی سربراہ کیا جارہا ہے اور ہرشنا گوڑہ میں واٹر ٹینک کے ذریعہ 38 مواضعات کو پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر ، شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور ، وینکٹیش گوڑ ٹاون صدر ، ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر ، منچرلہ موہن راؤ جنرل سکریٹری ، مہیندر ریڈی ، کے سرینواس ، نیرٹی راجو ، محمد عبدالفہیم ، ہنومنت مدیراج موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT