Monday , October 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مشن بھگیرتا کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

مشن بھگیرتا کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

نظام آباد میں جائزہ اجلاس سے ضلع انچارج کلکٹر کا خطاب

نظام آباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع انچارج کلکٹر مسٹر رویندرریڈی نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں مشن بھگیرتا کے کاموں کو جلداز جلد انجام دینے کی ہدایت دی ۔ مسٹر رویندرریڈی نے اپنے چیمبر میں ترقیاتی کاموں پر انجینئرنگ ، ریونیو ، جنگلات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور مشن بھگیرتا کے کاموں کو 31؍ ڈسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 31؍ڈسمبر تک نشانہ مقرر کیا گیا ہے لہذا اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دیں ۔ مختلف محکمہ جات ہونے کے باوجود بھی ایک ہی چھت کے تحت کام کررہے ہیں کسی بھی محکمہ کو مشکلات پیش آئے تو تمام افراد پر اس کا اثر ہوگا بنیادی طور پر سڑکیں ، پائپ لائن کی تنصیب کے موقع پر پیش آنے والے مسائل کا ضلع کے عہدیداروں کو واقف کروایا ۔ جانکم پیٹ کے تنگل آراینڈ بی روڈ کی تنصیب سے قبل متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کو واقف کرانے کی صورت میں ضرورت کے مطابق سڑک کی تعمیر کی جائے گی ۔ سرکنڈہ ، درپلی کے درمیان پائپ لائن کی عدم تنصیب کے بارے میں واقف کرانے پر ضلع انچارج کلکٹر نے بتایا کہ 52لاکھ روپئے محکمہ جنگلات کو ادا کرنا ہے اور عنقریب میں رقم کی ادائیگی کی جائے گی ۔ لہذا پائپ لائن کے تنصیب کے کاموں کو جاری رکھنے کی خواہش کی ۔ علی ساگر کے پاس شہر کیلئے امروت اسکیم کے تحت بیالسنگ ریزرویر کے تحت سڑک کی تعمیر کی جارہی ہے اور دیہاتی اپنے کاشت کے پانی کے مسئلہ پر کاموں کو روک رہے ہیں ۔ ایس سی پبلک ہیلت اس خصوص میں اقدامات کرنے قومی شاہراہ 44 پر ریونیو اور ریلوے کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے ۔ اس مسئلہ کو حکومت سے رجوع کرتے ہوئے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے اقدامات کریں ۔ کاموں کی انجام دہی کیلئے ریت اور مورم کی قلت نہیں ہے اور گتہ دار مورم کی منتقلی کے موقع پر جائزہ لینے کی غیر مجاز طور پر منتقل کرنے کی صورت میں کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں ایس سی آراینڈ بی پریم کمار ، نظام آباد آرڈی او سرینواس ، آرمور آرڈی او پریم کمار، آراینڈ بی کمشنر محکمہ کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT