Saturday , May 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مشن بھگیرتا کے کاموں کی ملک بھر میں ستائش

مشن بھگیرتا کے کاموں کی ملک بھر میں ستائش

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا ناقابل فراموش کارنامہ

گجویل۔/23نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کی عوام بالخصوص دیہی عوام کو محفوظ پینے کے پانی کی وافر مقدار میں سربراہی کی غرض سے ریاستی حکومت کے شروع کردہ مشن بھگیرتا اسکیم کو ملک بھر سے ستائش کے پیغام آنے کے علاوہ کئی ریاستوں کے وزرا کے علاوہ دیگر ریاستوں کے محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں نے گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں ریاست بھر میں انجام دیئے جانے والے مشن بھگیرتا کے کاموں کا معائنہ کیا اور اس اسکیم کی کارکردگی کی خوب ستائش کی۔ یہاں یہ کہنا بے محل نہ ہوگا کہ ریاستی حکومت اس مشن بھگیرتا پروگرام کو ایک پکے عزم اور ایک منصوبہ کے تحت روبہ عمل لاتے ہوئے ریاست کے عوام بالخصوص ان کے گھر گھر تک محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کرنے کے اقدامات میں متعلقہ مشن بھگیرتا عہدیدار گزشتہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ سے سرگرم ہوکر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس مشن بھگیرتا اسکیم کو حلقہ اسمبلی گجویل جس کی وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نمائندگی کرتے ہیں حلقہ کے موضع کومٹی بنڈہ میں ایک بہت ہی بڑے اور معیاری سمپ ہاوز کی تعمیر کرنے کے بعد اس سمپ ہاؤز کی پائپ لائین کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں گزشتہ سال7 اگسٹ کو عمل میں لایا گیا تھا۔ بعد ازاں ان مشن بھگیرتا کاموں کو تیز تر کرنے کے علاوہ گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں اضلاع میدک ، سنگاریڈی کے علاوہ ضلع سدی پیٹ کے کم از کم پچاس فیصد دیہی عوام کو اس ایک سال کے قلیل عرصہ میں ان کے آنگن تک پائپ لائن نصب کرتے ہوئے صرف ایک روپیہ ہر ماہ فیس کے ذریعہ نل کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس مسئلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اسکیم کی شروعات کرنے کے علاوہ اس مشن بھگیرتا اسکیم کودرکار بجٹ کی فراہمی کے علاوہ ان کاموں کی دیکھ بھال کیلئے محکمہ آبرسانی میں مزید عملہ کا تعین کرنے کے علاوہ متعلقہ کنٹراکٹرس سے متعلقہ مشن بھگیرتا عہدیدار بروقت جانکاری لینے کے علاوہ ضروری ہدایات دینا دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT