Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مشن کاکتیہ اسکیم ، کسانوں کی خوشحالی کا ضامن

مشن کاکتیہ اسکیم ، کسانوں کی خوشحالی کا ضامن

یلاریڈی /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ کو مشن کاکتے اسکیم کو 45 کروڑ منظور کئے گئے ہیں ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے بتایا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کا مشن کاکتیہ اسکیم ضامن ثابت ہوگی ۔ منڈل گندھاری پر انہوں نے دورہ کرتے ہوئے مختلف مواضعات جس میں کونائی پلی تالاب چناپور شیوار پر انتہائی تالاب تماپور شیوار کا

یلاریڈی /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ کو مشن کاکتے اسکیم کو 45 کروڑ منظور کئے گئے ہیں ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے بتایا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کا مشن کاکتیہ اسکیم ضامن ثابت ہوگی ۔ منڈل گندھاری پر انہوں نے دورہ کرتے ہوئے مختلف مواضعات جس میں کونائی پلی تالاب چناپور شیوار پر انتہائی تالاب تماپور شیوار کا بڑا تالاب گجرال کا تالاب ، جواڑی کا تالاب ، اٹنور کا تالاب ، وجاپلی تالاب میں مشن کاکتیہ اسکیم کے کام کا آغاز کیا گیا ۔ حلقہ یلاریڈی میں پہلے مرحلے میں 125 تالابوں کو مرمت و صفائی کرنے کیلئے فنڈ منظور کئے گئے ہیں ۔ آنے والے جون تک ان کاموں کو مکمل کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ غیر موسمی بارش سے اسکیم کے کاموں میں خلل پڑ رہا ہے ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی مسٹر تاناجی راؤ ، سنگل ونڈو چیرمرین مسٹر مکند راؤ ، ایس سرینواس ، منڈل پریشد ارکان مسٹر رام کشن راؤ ، مسٹر احمد خان ، سرپنچ شریمتی وجیا کاش رام اور پارٹی ارکان و قائدین کثرت سے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT