Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مشن کاکتیہ اسکیم کے بے شمار فائدے

مشن کاکتیہ اسکیم کے بے شمار فائدے

یلاریڈی /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا کہ مشن کاکتیہ اسکیم کسانوں کیلئے سنہرہ مستقبل ہے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ ، تانڈور ، دھرماریڈی ، کتاریڈی ، بلارم ، اچیاپلی ، وینکم پلی ، چنور مواضعات کے شیوار میں تالابوں پر انہوں نے مشن کاکتیہ کے کاموں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر تالابوں

یلاریڈی /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا کہ مشن کاکتیہ اسکیم کسانوں کیلئے سنہرہ مستقبل ہے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ ، تانڈور ، دھرماریڈی ، کتاریڈی ، بلارم ، اچیاپلی ، وینکم پلی ، چنور مواضعات کے شیوار میں تالابوں پر انہوں نے مشن کاکتیہ کے کاموں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر تالابوں کی شکم اراضی کی تفصیلات محکمہ آبپاشی عہدیداروں سے حاصل کیں ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ تالابوں میں مٹی کا ذخیرہ جمع نہ ہونے دینے کیلئے مشن کا کتیہ اسکیم نہایت ہی کارآمد ہے ۔ جس سے آبی ذخائر میں غیر معمولی اضافہ ہوگا ۔ کالی مٹی کو نکال کر صاف کرنے سے زیر زمین آبی ذخائر کا بھی اضافہ صد فی صد ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شکم اراضیات جو قبضہ کی گئیں ہیں برخواست کرتے ہوئے دوبارہ ضبط کرلیا جائے گا ۔ اس موقع پر یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ منڈل پریشد ناگی ریڈی پیٹ صدر مسٹر مدھوکر محکمہ آبپاشی DEE مسٹر وجیندر ریڈی تحصیلدار مسٹر شیوار راجیا ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو AO سواتی اور مختلف مواضعات کے سرپنچ ، منڈل پریشد ارکان ٹی آر ایس قائدین و ارکان کثرت سے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT